i پاکستان

جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطلتازترین

July 05, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ ندیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔ ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گیے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مقف دیا کہ نسیم میمن کو صوبائی محتسب اعلی نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ وکیل کے مطابق محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو عہدے سے معطل کردیا تھا، تاہم 12 دسمبر 2023 کو نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔ نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی