لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے جناح ہائوس جلا گھیرا کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت خدیجہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں اورآئندہ ہرسماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔ اے ٹی سی نیخدیجہ شاہ کے جناح ہائوس جلائو گھیرائو کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے،عدالت میں پیش ہونے پرخدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوئے۔ عدالت نے 29 اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے،جناح ہائوس حملہ کیس میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی