مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عوام و سکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے بیانات بذات خود تضادات کا مجموعہ ہیں، عطا تارڑ پہلے غلط بیانی کرتے ہیں اور بعد میں صفائی پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے عطا تارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں، مسلم لیگ کی جعلی حکومت عوام و سکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیر مقام تو ڈر اور خوف کی وجہ سے اپنے علاقے میں نہیں آ سکتے، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مینڈیٹ چوروں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چوروں کے پاس عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی