i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید کیپٹن حسنین اختر اعزاز کے ساتھ سپرد خاکتازترین

March 22, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید کیپٹن حسنین اختر کو اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔شہید کیپٹن حسنین اختر ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں شہید ہوئے تھے، شہید کیپٹن حسنین اختر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپرد خاک کیا گیا، پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔شہید کی نماز جنازہ میں عسکری حکام، اہلخانہ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی