i پاکستان

ٹیلی کام ملازمین قتل کیس،ملزمان کا ریمانڈ،چالان طلب،5 نئے ملزمان 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےتازترین

November 25, 2022

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے میں 5 نئے ملزمان کو 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ڈاکس پولیس نے مقدمے میں مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مجموعی طور پر 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا،تفتیشی افسر نے مقدمے کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کردی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم ہاشم بھی شامل ہے،ملزم ہاشم نے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیلی کام ملازمین کی گاڑی کو روکا تھا، وڈیو اور تفتیش کی مدد سے تشدد میں شامل دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں اب تک 38 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، 20 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے۔ 2 ملزمان کا اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کیا جاچکا ہے، عدالت نے 5 ملزمان کو 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا،عدالت نے تفتئشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی