خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے تحصیل کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ میں زوردار دھما کہ ہوا تاہم پولیس کے مطابق رات گئے ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شواہد اکٹھے کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، متصل گھروں کے دروازوں پر بھی گولیوں کے نشانات دیکھے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی