پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔ پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد ، دندنا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کو ایک بوگس کو جعلی مقدمہ میں ڈالا ہوا ہے ۔ زرتاج گل نے کہا کہ 17 سیٹوں والوں سے اب کیا مذاکرات ہوں گے، 8 فروری آ رہا ہے ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار اگیا،لاہور میں ہمارے رحیم یار خان سے ایم این اے محمد غوث کو گھر دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا جو تاحال غائب ہیں، ہمارے رہنمائوں، کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈائون شروع کر دیا گیا جو مرضی کر لیں احتجاج یوم سیاہ لازم ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی