مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی آئی اے کی نجکاری پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے شوکیس میں قومی ادارے فروخت کرنے کے لیے رکھ دیے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس ملک چلانے کے لیے کوئی ٹھوس اقتصادی پالیسی نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری ماضی میں ان کی حکومتوں کی بدعنوانی اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی