i پاکستان

حکومت نے ہیٹڈ ٹوبیکومصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دیدیتازترین

December 17, 2022

وفاقی حکومت نے وزارت صحت کی درخواست پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات پر ایس آر او کی منظوری دے دی ہے۔ صحت کے شعبہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور ڈاکٹروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے، اعلامیہ کے مطابق پرعزم پاکستان(ڈیٹرمائنڈ پاکستان) عوام کی صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں سگریٹ کے متبادل کے طور پر ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات (ایچ ٹی پیز)کو قانونی دائرہ کار میں لانے کی حکومتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے تحت سائنسی طور پر سگریٹ کے مقابلے میں 95 فیصد کم نقصان دہ ہیں۔ برطانیہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، سپین، سویڈن، جاپان، نیوزی لینڈ سمیت متعدد ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں نے سگریٹ کے برعکس غیر آتشگیر کم خطرے کے حامل متبادل جیسے ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات، ویپس، سنف اور دیگر کے حق میں تحقیق اور قانون سازی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان کبھی تمباکو نوشی کرنے والوں کی بڑی تعداد کے لیے بدنام تھا لیکن اب وہاں کی منڈیوں میں ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات کی فروخت کے آغاز کے بعد سے وہاں بھی سگریٹ کی فروخت اور استعمال میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ برطانیہ کی حکومت بھی ای سگریٹ کو ریگولرائز کرنے کے عمل میں ہے جو کہ دھویں سے پاک مصنوعات کی ایک اور قسم ہے۔ ڈیٹرمائنڈ پاکستان کے شریک بانی ادیب اعزاز نے وفاقی کابینہ کے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد عالمی سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات سگریٹ کے مقابلے میں بہت کم نقصان دہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی