پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدرچوہدری عبد الرحمان نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن اور پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم کے کامیا ب انعقاد پر وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک کو خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کے خصوصی پیکج کے اعلان پر حکومت کے مشکورہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منرل انوسٹمنٹ فورم کا انقعاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے سرکاری و غیر سرکاری مندوبین نے شرکت کر کے پاکستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جو حکومت کی اہم کامیابی ہے
جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اوورسیز کنونشن کا انعقاد بھی شہباز حکومت کا سہرا ہے،کنونشن میںحکومت کی طرف سے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی عزت افزائی کرتے ہوئے جس پیکج کا اعلان کیا گیا وہ تاریخی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران دو بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کا تمام کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انکی ٹیم کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت جو منصوبے شروع ہو ئے ہیں اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنے گا اور دنیامیں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل وطن عزیز میں بسنے والے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اورہم پاکستان کی ترقی کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی