i پاکستان

حکومت کا بیرون ممالک پناہ لینے والوں کیلئے شکنجہ کسنے کا فیصلہتازترین

June 11, 2024

حکومت پاکستان نے بیرون ممالک پناہ لینے والوں کیلئے شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا بیرون ممالک کی شہریت حاصل کرنے والوں کے لئے پاسپورٹ اور شہریت منسوخ کر دئیے جائیں گے ۔ ، تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک پناہ لینے والے اور ان کی شہریت حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے جائینگے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ ، پاسپورٹ حکام اور امیگریشن حکام کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے حساس اداروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کیخلا ف کارروائی کرنی ہے وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق یہ حکام نامہ وزارت داخلہ محسن نقوی کے دستخطوں سے جاری کردیا گیا ہے اب کوئی بھی بیرون ممالک یا یورپ میں اگر وہاں کی شہریت حاصل کرے گا تو اس کے پاسپورٹ اور شہریت کو منسوخ کردیا جائیگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی