پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈراین اے 100سدرہ سعید بندیشہ نے کہ حکمران اپنے اخراجات میں کمی لائیں اور عوام کو ریلیف دیں آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب وزرائ' مشیروں' بیورو کریٹس کی تنخواہوں' مراعات میں کمی اور فضول منصوبوں کیلئے فنڈز استعمال نہ کئے جائیں' سیاستدانوں اور بیورو کریسی کی شاہانہ زندگی ایک طرف مگر دوسری طرف غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے اعلی عدلیہ پاور کمپنیوںکی لوٹ مار اور حکومتی نااہلی کے خلاف کب سوموٹو ایکشن لے گی تنگ دست سفید پوش گھرانوں میں بجلی کے بلوں کی وجہ سے فاقوں کا راج قائم ہوچکا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی وفاقی حکومت کو عوام کی غربت کا احساس ہے غریب طبقہ کا گھریلوبجٹ پوری طرح متاثر ہوا ہے' جبکہ عام غریب آدمی اور کسان کاشتکار بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے بجلی قیمت میں مزید 7روپے فی یونٹ اضافہ کو محض عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اب عوام کیلئے بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی مالی مشکلات کا سبب بن گئے ہیں' انہوں نے کہا کہ بار بار بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے اور مہنگائی' بے روزگاری میں قدرے اضافہ ہوا ہے پاکستان پیپلزپارٹی بار بار بجلی قیمت میں اضافہ کی مذمت کرتی ہے غریب صارفین گھریلو اشیائفروخت کر کے بلوں کی ادائیگی پر مجبور ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی