i پاکستان

حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ، عمران ریاض نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردیتازترین

June 12, 2024

عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر و اینکرپرسن عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کے معاملے پر عمران ریاض نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، امیگریشن، انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران ریاض نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے نہ روکا جائے، عمران ریاض خان کو عدالتی احکامات اور سفری دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا۔ درخواست کے مطابق عمران ریاض خان کو سعودی عرب جانے کے لیے بورڈنگ کی اجازت نہ دی گئی، عمران ریاض خان کی معلومات کے مطابق وہ کسی مقدمے میں تفتیش کے لیے بھی مطلوب نہیں ہیں، فریقین نے جان بوجھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے، فریقین کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 11 جون کے احکامات پر عمل درآمد کا بھی حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی