i پاکستان

حیدرآباد ، ٹرک کی دو موٹر سائیکلوں اور رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق،7 زخمیتازترین

June 27, 2024

حیدرآباد میں ٹرک کی دو موٹر سائیکلوں اور رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں مہران آرٹس کونسل کے قریب پیش آیا، حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ریتی بجری کا ٹرک دو موٹر سائکلوں کو روندتا ہوا رکشہ میں جا گھسا، دو موٹر سائیکل اور رکشہ میں سوار ایک خاتون جاں بحق ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی