پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل سینیٹر حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور پوری وکلا برادری اس ترمیم کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی چیف جسٹس صاحبان کو توسیع دینے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں مگر وکلا برادری نے ہمیشہ مخالفت کی، ایسی ترامیم کا مقصد عدلیہ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ کچھ ججوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، کچھ کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی