i پاکستان

حافظ حمد اﷲ کے شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا گیاتازترین

July 10, 2024

سپریم کورٹ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اﷲ کے شناختی کارڈ کی بحالی کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ نادرا نے حافظ حمد اﷲ کے شناختی کارڈ بحالی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے حافظ حمد اﷲ کو غیر ملکی شہری ڈیکلیئر کرتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا تھا جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کو ان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جسے نادرا نے سپریم کورٹ میں چیلنجز کردیا ہے۔ بدھ کے روز جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی تفصیل سننے کے بعد معاملہ ججز کمیٹی کو ریفر کردیا اور استدعا کی کہ اس کیس کو سننے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس پر تفصیلی غور و خوص کے بعد فیصلہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی