i پاکستان

گوجرانوالہ، مضر صحت دہی بھلے کھانے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحقتازترین

April 25, 2025

گوجرانوالہ میں مضرصحت دہی بھلے کھانے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ میرب اور 7 سالہ داد شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ 10 سالہ ابراہیم اور 18 سالہ احمد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی