پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ غیر انسانی و غیر قانونی طرز عمل سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اس وقت ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کیا جانے والا سلوک قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا بہادری سے مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا ہوگی، پاکستانی عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کریں گی-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی