سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپویشن فیصل آبادکے زیر اہتمام ورکرزکنونشن 25دسمبر کو فیصل آباد میں منعقد ہوگا جس میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناء اللہ خاں ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔میاں نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو پیدا ہوئے تھے علاوہ ازیں وزیراعظم وصدرپاکستان مسلم لیگ ن میاں محمدشہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ وصدرپاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راناثناء اللہ خاں کی ہدایت کے مطابق فیصل آبادمیں 25دسمبربروزاتواردوپہر3بجے ورکرز کنونشن کبوترا ں والاچوک غلام محمدآبادمیں منعقدہوگاجس کے لئے تمام ترتیاریوں کاآغازکردیاگیاہے۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاکہ سوشل میڈیاودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے ورکرز کوموبلائزکیاجائے گا۔آج نوازشریف کابیانیہ گھرگھرپہنچ چکاہے،چارسال قبل نوازشریف نے ووٹ کوعزت دوکاجونعرہ لگایااس کامقصداب سب سمجھ آگیاہوگا۔نوازشریف واپسی کاحتمی فیصلہ کرچکے ہیں بہت جلدوہ تاریخ کااعلان کرنے والے ہیں،جس دن نوازشریف وطن کی مٹی پرقدم رکھیںگے عمران نیازی کاجھوٹ اورانتقام پرمبنی بیانیہ دھڑام سے نیچے آجائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ وصدرپنجاب راناثناء اللہ خاں کی امیدوں پرپورااتریں گے۔ورکرز کنونشن اپنی مثال آپ ہوگاجس کومخالفین مدتوں یادرکھیں گے۔25دسمبرکوایک بارپھرثابت کردینگے۔ 25دسمبرکومنعقدہونے والاورکرز کنونشن تمام ریکارڈتوڑدے گا،کنونشن کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی