فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان خالد اور ندیم چنیوٹ کے چک 143 کے رہائشی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈولفن فورس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق ملزمان خالد اور ندیم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، 2 ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل چوری کی نکلی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی