i پاکستان

فیصل آباد ، بجلی چوروں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ، مزید 29گرفتار ، تعداد7676ہوگئیتازترین

April 30, 2024

حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید29بجلی چور پکڑے گئے جن کو62ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور22لاکھ39ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔فیسکو ریجن سے232روزکے دوران کل7676 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ80لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 80کروڑ50لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7560بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6205کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔فیسکو نے بجلی چوروں سے 57کروڑ 20لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1822بجلی چوروں کو43لاکھ سے99ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 42لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1347بجلی چوروں کو33لاکھ39ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ15لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل872بجلی چوروں کو26لاکھ 12ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ34لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1122بجلی چوروں کو23لاکھ36 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ94لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل1968بجلی چوروں کو40لاکھ21ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ10لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل545بجلی چوروں کو12لاکھ96ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی