i پاکستان

فائونڈیشن کو منافع بخش بنانے کیلئے مختلف شعبوں میںکئی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں،ایم ڈی نیشنل پولیس فائونڈیشنتازترین

April 25, 2024

نیشنل پولیس فائونڈیشن کیمنیجنگ ڈائریکٹر صابر احمد نے کہا ہے کہ ادارے کو منافع بخش بنانے کے لئے ہاوسنگ سیکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف شعبوں میں عالمی معیار کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں،زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کام شروع کر دیا ہے، سکل ڈویلپمنٹ پروگروام کے ذریعے خلیجی ممالک میں اعلی ملازمتوں کے حصول کے لئے نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی ،آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو روز گار کے حصول کے لئے جدید کورسزکروائے جائیں گے جبکہ خلیجی ممالکمیں اعلی ملازمتوں کے حصول کے لئے نوجوانوں کوتیار کیا جائے گا۔جمعرات کو یہاں اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نیشنل پولیس فائونڈیشن کے ایم ڈی صابر احمد نے بتایا ہے کہ پولیس فائونڈیشن ماضی میں ہائوسنگ سیکٹر پر توجہ دیتی رہی ہے اب اس کی ترجیحات تبدیل کرکے اسے ایک ایسا ادارہ بنایا جارہا ہے جو پولیس ملازمین اور افسران کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے عالمی معیار کے منصوبے شروع کرے' پہلے مرحلے میں پولیس فائونڈیشن میں چار ڈائریکٹوریٹ قائم کئے گئے ہیں جن میں ایگری بزنس' آئی ٹی ڈویلپمنٹ' ایجوکیشن اور انٹی گریٹڈ ہیلتھ سروسز شامل ہیں جبکہ کئی دیگر منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایگری بزنس ڈائریکٹوریٹ کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دیا جائے گا اس میں خوردنی تیل کے لئے کاشت کاری کی جائے گی اور اس پر باضابطہ طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ دیگر ایسی مصنوعات تیار کریں گے جو نہ صرف منافع بخش ہوں گی بلکہ حکومت کا امپورٹ بل کم کرنے میں مدد دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی بزنس ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے عالمی معیار کے منصوبے شروع کئے جائیں گے اور آن لائن سروسز کے ذریعے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کئے جائیں گے جن میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراتے ہوئے انہیں ایسی ٹریننگ فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے آن لائن کام کرسکیں گے اور دنیا کے مختلف ممالک سے پراجیکٹ حاصل کرکے اپنی آمدن کو عالمی معیار کے مطابق بنا سکیں گے۔ اس کے لئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ جبکہ سول انجینئرنگ کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے تعاون سے نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ ہمارے نوجوان خلیجی ممالک میں اعلیٰ ملازمتیں حاصل کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے تحت ملک بھر میں بلڈ بنک کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ کسی ناگہانی صورتحال میں مریضوں کے لئے خون کا بندوبست موجود ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تحت صوبوں میں قائم پولیس کے کئی سکولوں کے تمام اخراجات کی ذمہ داری فائونڈیشن لے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی