i پاکستان

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تیمرگرہ میں پولیس کی کارروائی میں کمانڈرسمیت 2 دہشت ہلاک،کوہاٹ میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمیتازترین

April 11, 2025

لوئر دیر میں پولیس نے تیمرگرہ کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک کارروائی میں کمانڈرسمیت 2 دہشت گرد ہلاک کردئیے جبکہ کوہاٹ میںایک گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق لوئر دیرکے علاقے تیمرگرہ کے قریب مین شاہراہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد تاحال شناخت نہیں ہو سکا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ خطرہ ٹل گیا۔دوسری جانب کوہاٹ میں گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ علاقہ شیخان میں پیش آیا۔ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا۔ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں اور تیسرے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی