سی ڈی ڈی انویسٹی گیشن ونگ نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن اسلحہ سپلائر گروپ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ونگ کراچی کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے انچارج کو اطلاع ملی تھی کہ درہ آدم خیل خیبر پختونخواہ سے آن لائن بکنگ کے ذریعے اسلحہ کراچی پہنچایا جا رہا ہے جس پر دو مختلف ٹیموں کو تشکیل کو ملزمان کی گرفتاری اسلحہ کی برآمدگی کے لیے ٹاسک دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مبینہ ٹاون تھانے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید ہلال ولد سید پرویز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے نائن ایم یم کے 4 پستول برآمد کیا۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ اسلحہ آن لائن بکنگ کے ذریعے اسامہ خان جو کہ خان آرمز کمپنی درہ آدم خیل خیبر پختونخواہ کے مالک سے منگویا گیاتھا۔ سی ٹی ڈی کی دوسری ٹیم نے سمن آباد تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ علی خان ولد ولی کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم کے 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ علی بادشاہ جو کہ لکی آرمز کمپنی درہ آدم خیل خیبر پختونخواہ کا مالک ہے اور وہ بزریعہ آن لائن فروخت کرتا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ اسلحہ وہ کراچی میں سپلائی کرنے آیا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے فی پستول 10 ہزار روپے کمیشن ملتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی