وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ دو سے تین ہفتے میں یورپ کو پی آئی اے کی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔انہوں نے جمعہ کو اجلاس میں ایک توجہ دلا نوٹس کے جواب میں کہا کہ 14 مئی کو پی آئی اے کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جس کے بعد یورپ تک پروازیں بحال ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ یہ پی ائی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں اگے بڑھ رہا ہے۔یہ توجہ دلا نوٹس عالیہ کامران نے پیش کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی