پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر و امیدوار اسمبلی حلقہ 5 چڑہوئی راجہ ریاست خان نے کہا ہے کہ چوہدری یاسین کرپشن کا بے تاج بادشاہ ہے، اس نے ضلع کوٹلی میں اقتدار کے بلے بوتے پر ناجائز کاموں کی انتہا کر رکھی ہے، تعلیم جیسا مقدس شعبہ بھی اس کرپٹ شخص کے عتاب سے محفوظ نہیں، موصوف نے اپنی کرپشن کو وراثت میں منتقل کر دیا ، بیٹے چوہدری عامر یاسین کو کوٹلی ڈویلپمنٹ کے اختیارات تفویض کروا کر کرپشن کا نیا بازار کھول دیا ہے۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئیپاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر و امیدوار اسمبلی حلقہ 5 چڑہوئی راجہ ریاست خان نے کہا ہے کہ چوہدری یاسین کرپشن کا وہ بے تاج بادشاہ ہے جس نے نا صرف اپنے حلقے بلکہ ضلع کوٹلی کے تمام وسائل کو شیر مادر سمجھ ناصرف لوٹا بلکہ دھاندلی کے ذریعے حاصل کردہ اقتدار کے بلے بوتے پر ناجائز کاموں کی انتہا کر رکھی ہے جس کی تازہ مثال عید کی چھٹیوں کے دوران حلقہ چڑہوئی میں 54 اساتذہ کے تبادلہ جات ہیں, ستم ظریفی یہ ہے کہ تعلیم جیسا مقدس شعبہ بھی اس کرپٹ شخص کے عتاب سے محفوظ نہیں.اس کے علاوہ حلقہ کی تمام سڑکوں کے ٹھیکے من پسندوں ٹھیکیداروں کے دے کر ایک خطیر رقم وصول کر رہا ہے جبکہ حلقے کی تمام سڑکوں کا حال آثار قدیمہ سے بھی بدتر ہے, سونے پہ سہاگہ یہ کہ اب موصوف نے اپنے کرپشن کو وراثت میں منتقل کرتے ہو اپنے بیٹے چوہدری عامر یاسین کو کوٹلی ڈویلپمنٹ کے اختیارات بھی تفویض کروا کر کرپشن کا نیا بازار کھول دیا ہے,جو کہ ضلع کوٹلی کے ساتھ بڑی زیادتی ہے.بنا اپوزیشن کے آزاد حکومت کے وزیر اعظم آزادکشمیر انوار الحق کا چوہدری یاسین جیسے کرپٹ شخص کو ضلع کوٹلی کی مکمل سپرداری دینا کسی صورت قبول نہیں. وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر ضلع کوٹلی میں جاری اس عجب کرپشن کی غضب کہانی کو بند کریں ورنہ انجام کی ذمہ دار حکومت ہوگی, میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر, آئی جی آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری ان تمام معاملات کا نوٹس لیں ضلع کوٹلی کے -عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی زیادتی برداشت نہیں کروں گا, میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
انھوں نے کہا کہ اس ساری صورت حال سے پارٹی صدر شاہ غلام قادر کو بھی آگاہ کر چکا ہوں اور مطالبہ کرتا ہو کہ وہ فوری اس نااہل حکومت سے فوری علیحدگی اختیار کریں تاکہ جماعت کو مزید نقصان سے بچائیں,ان کا کہنا تھا کہ ڈی ای او حضرات کوٹلی اختیارت کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور کسی کی ایما پر اساتذہ کو بلا وجہ تنگ کرنے سے اجتناب کریں. صرف عید کے چھٹیوں کے دنوں میں صرف حلقہ پانچ چڑہوئی میں 54 اساتذہ کا تبادلہ سیاسی انتقام گیری کی انتہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی, چوہدری یاسین کی سرپرستی میں ملازمین کو بلاجواز تنگ کرنا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے, وزیراعظم فوری طور پر ان اقدامات کا نوٹس لیں اور حالات بگڑنے سے پہلے اس بے لاقانونیت کا نوٹس لے تاکہ کوٹلی میں اس باپ بیٹے کی کرپشن کو روک جا سکے اور اگر حکومت نے اس لاقانونیت کو روکنے کیلئے فوری کوئی اقدام نہیں اٹھایا تو میں نے کارکنوں کو کال دے رکھی ہے جو اپنے حق کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں اس لئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر, وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آئی جی آزاد کشمیر اس کرپشن کے بازار کو بند کرنے کیلئے ایکشن لیں, راجہ ریاست نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوٹلی بالعموم اور حلقہ چڑہوئی میں بالخصوص دیئے جانے والے سڑکات کے تمام ٹھیکوں میں چوہدری یاسین نے کرپشن کی انت مچا رکھی ہے سڑکوں پر ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں جب کہ عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں. جس کی مثال چوہدری یاسین کے آبائی یونین کونسل جرائی تا چوک صاحباں روڈ ہے جو تیار ہونے کے 6 ماہ میں کھنڈرات میں تبدیل ہو گی جبکہ اب ایک مرتبہ پھر اس سڑک کا ٹھیکہ دے کرپشن کی جارہی تاکہ ان ٹھیکوں میں کرپشن سے حاصل کرنے والے کالے دھن کو آمدہ الیکشن میں دھاندلی کیلئے استعمال کر سکیں مگر اب کی بار ایسا نہیں ہونے دوں گا عوام کے حقوق کا محافظ ہوں اور اس کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہوں,انشا اللہ اس بار عوامی حمایت سے حلقے سے کرپٹ باپ بیٹے کی سیاست کو انجام کو پہنچاں گا.میرے کارکن تیار رہیں جلد ہی عوام کے حقوق کیلئے میدان میں نکلو گا اور یہ جنگ عوام کے حقوق کی بازیابی تک جاری رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی