i پاکستان

چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیاتازترین

January 06, 2023

آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،چکی مالکان نے بھی آٹے کی نئی قیمت میں5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، چکی آٹے کی قیمت 5روپے اضافے کے ساتھ 150روپے کلو تک پہنچ گئی، چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی نئی قیمت کا اعلامیہ جاری کیا گیا،چکی مالکان کا کہنا تھاکہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، جبکہ دوسر جانب سستا آٹا نایاب ہو گیا، 15کلو آٹے کا تھیلا 150روپے اضافے سے 2050روپے کا ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی