چین کی شنگھائی ہائی روڈ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ بزنس قائم کرنے کے لئے 8ملین ڈالر کی سرمایہ کرے گی،ابتدائی سیٹ اپ کے پہلے مرحلے میں 6000 مربع میٹر (تقریبا 1.5 ایکڑ) کا احاطہ کیا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق ایک چینی کمپنی پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ بزنس قائم کرنے کے لئے 8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ پنجاب میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پی بی آئی ٹی حکام اور ہائی روڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں کے درمیان ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ پی بی آئی ٹی نے شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے پنجاب میں ممکنہ جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی نشاندہی اور طریقہ کار کو آگے بڑھانے میں مدد کے لئے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔گوادر پرو کے مطابق ابتدائی سیٹ اپ کے پہلے مرحلے میں 6000 مربع میٹر (تقریبا 1.5 ایکڑ) کا احاطہ کیا جائے گا ، جس میں کامیاب نفاذ کے بعد سرمایہ کاری بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی ہائی روڈ فوڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ پلانٹ فیٹ کریم، کریمی کریم، کافی پلانٹ فیٹ کریم، اور چاکلیٹ پلانٹ فیٹ کریم سمیت ڈیری مصنوعات تیار کر تی ہے، کمپنی جام، خوشبو وغیرہ بھی تیار کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی