چین کی یوٹونگ بس اور پاکستان کی ماسٹر موٹرز کی جانب سے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 200 خیمے اور 1400 راشن بیگ عطیہ کر دیئے گئے ۔گوادر پرو کے مطابق یوٹونگ ماسٹر چین کی یوٹونگ بس اور پاکستان کی ماسٹر موٹرز کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ پاکستان بھر میں جون 2022 سے اب تک 33 ملین سے زائد لوگ مون سون کے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 2000 سے زائد افراد ہلاک اور گھر، فصلیں اور مویشی تباہ ہوئے۔ جے وی نے کہا کہ کم از کم 30 ملین افراد کو خوراک، ادویات اور رہائش کی ضرورت ہے۔گوادر پرو کے مطابق مشکلات کے خلاف ایک ساتھ کے جذبے کے ساتھ ماسٹر موٹر پاکستان اور یوٹونگ بس چائنا نے سیلاب متاثرین کے لیے راشن کے 10 ٹرک اور خیمے عطیہ کرنے کا اقدام کیا۔ یوٹونگ بس چائنہ کے مشرق وسطیٰ کے سربراہ مسٹر رابن نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز آف ماسٹر موٹر فیصل معراج کے ہمراہ 40 ٹن امداد بشمول 1400 راشن بیگز اور 200 خیمے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفارمیشن شرجیل انعام میمن کے حوالے کیے۔ تقریب کراچی میں وزیر کے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔گوادر پرو کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ادارے ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں جبکہ چینی حکومت بھی آفات کے بعد بحالی کے لیے دل کھول کر تعاون کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی