i پاکستان

چینی عوام کا پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ چین کا خیر مقدمتازترین

November 02, 2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین میں چینی عوام کی طرف سے پر تپاک خیر مقدم ، وزیر اعظم کے دورہ کو چینی عوام میں پذیر ائی حاصل ہو رہی ہے ، انٹرنیٹ چینی عوام کے پرخلوص استقبال سے بھر گیا ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ کو چین میں خاصی توجہ حاصل ہے۔ انٹرنیٹ چینی عوام کے پی ایم کے پرخلوص استقبال سے بھر گیا ہے۔

چینی شہریوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ہے۔ چینی نیٹیزن سن جنگ دا پھن منگ سن لانگ نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتے ہیں! یہ ہمارے درمیان اسٹریٹجک تعاون، دوستی اور آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے گا اور چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں نئی جہت پیدا کرے گا۔ سوبیشو نے کہا ہمار ی طرف سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز کے دورہ چین کا پرتپاک خیرمقدم ہے۔ جن چھوئے او نے کہا چین پاکستان دوستی زندہ باد! پاکستان ہمارا سدا بہار دوست ہے ۔ ری اے شنگ نے کہا ہمارا آہنی بھائی پاکستان قابل اعتماد ہے۔ چی چھنگ دالیفنگ چنگ نے لکھا پاکستانی آہنی بھائی چین پہنچ گئے ہیں، خوش آمدید! ۔ جنگ جی وولونگ نے پیش گوئی کی دورے کے دوران فریقین کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔ چھنگ ای فوہوانگ نے لکھا کہ جب بھائییکجا ہوں تو کچھ بھی حاصل کرنا نا ممکن نہیں ۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی