چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھٹی مکمل ہونے کے باوجود پنجاب میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو 130 روز کی چھٹی کی درخواست دیدی کامران علی افضل کا 130 روز ایکس پاکستان لیو کیلئے درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ میں آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، میری درخواست فوری منظور کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی پہلے ہی ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹی منظور کر چکے ہیں۔ چودھری پرویز الہی نے 6 دسمبر تک کامران علی افضل کی رخصت منظور کی تھی، مزید تیس روز کے لئے عبداللہ سنبل کو قائمقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے 6 اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ پنجاب میں ربڑ اسٹیمپ بن کر کام نہیں کرسکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی