i پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کادورہ یو اے ای ، اعلی سطحی ملاقاتیں ،دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا کیا گیاتازترین

April 17, 2025

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا یو اے کی کے دورے پر امارات پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلی سطحی ملاقاتیں کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیرِ مملکت برائے دفاع محمد فضل المزروئی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسی سیف محمد المزروئی اور توازن کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازن انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا

جہاں انہوں نے مختلف دفاعی مینوفیکچرنگ سہولیات کا معائنہ کیا اور مقامی دفاعی صنعت کی ترقی کو سراہا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مشترکہ مشقوں اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مقف اور کردار پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی