i پاکستان

چٹ پٹے کھانے انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں، ماہرغذائیتتازترین

July 12, 2024

محکمہ صحت کے ممتاز ماہر غذائیت ڈاکٹر محمد عمران نے کہا ہے کہ چٹ پٹے کھانوں میں جومصالحہ جات استعمال ہورہے ہیں وہ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ زیتون میں 76بیماریوں کاعلاج موجود ہے اور جوشخص مستقل طور پر ناشتے میں تھوڑاسا شہد استعمال کرتا ہے اسے بھی کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں ہوتی نیزدیسی گھی،کھجوریں،کلونجی اور دیگر اشیا کی بھی بہت زیادہ افادیت ہے لہٰذااگر ہم ان قدرتی غذاؤں کااستعمال شروع کردیں تو یقینا بہت سی لاعلاج بیماریوں سے نہ صرف محفوظ ہوجائیں گے بلکہ تندرست و توانا بھی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گھی،نمک،مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا میں خطرناک حد تک ملاوٹ ہورہی ہے جس کی وجہ سے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اس لئے ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت ایکشن لینا ہو گا بلکہ اس سلسلہ میں متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمدکرواتے ہوئے سخت سزاؤں سمیت نشاندہی کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔انہوں نے بتایاکہ چٹ پٹے کھانوں،چینی اورکولڈ ڈرنکس کا حد سے زیادہ استعمال بھی صحت کے لئے مضرہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی