i پاکستان

بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

October 07, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی