i پاکستان

بشری بی بی کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس، ایف آئی اے، بلوچستان پولیس کودوبارہ نوٹستازترین

July 30, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں نیب نے جواب جمع کروادیا جبکہ عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کودوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کے کیس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب نے عدالتی حکم پر جواب جمع کروادیا، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں ، تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں جبکہ ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے۔ راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا ، ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا ۔ عدالت نے ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت پیر (5اگست )تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی