خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں جامعات کی رینکنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور جامعات کی درجہ بندی کیلئے ڈیٹا جمع کرانے کا آغاز بھی کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں صوبے کی تمام سرکاری اور نجی جامعات کو درجہ بندی کے لئے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور ڈیٹا جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری مقرر کی گئی ہے۔جامعات کی کارکردگی جانچنے کے لئے 12 اشاریوں پر مبنی رینکنگ ہوگی۔ یونیورسٹیز درجہ بندی پر آن لائن اجلاس آج (جمعرات کو) ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی