i پاکستان

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش کا اہتمامتازترین

January 28, 2025

برسلز میں پاکستانی سفارت خانے نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک ہفتہ کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔یہ نمائش مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش جاری مشکلات کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کرتی ہے، اس کا مقصد خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی بیداری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف، وقار اور امن کو یقینی بنانے کے لیے فوری بین الاقوامی توجہ کا مطالبہ کرنا ہے۔برسلز میں نمائش کا افتتاح ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے کیا، افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نمائش کشمیری عوام کی آواز کو بلند کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے، دنیا کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی