مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بنوں واقعے پر صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس(آج) جمعرات کوبلایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق امور پر بات ہوگی، اجلاس میں امن و امان کی بحالی کیلئے پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے امن کمیٹی اراکین سے بنوں کی صورتِ حال اور دہشت گردی پر بات کی، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ بنوں میں علامتی دھرنا جاری رہے گا، امن کمیٹی کے اراکین کی دعوت پر وزیر اعلی جمعے کو بنوں کا دورہ کریں گے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنوں میں امن قائم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ امن کمیٹی کا تعاون قابل تحسین ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی