بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو ) کی جانب سے 24 گھنٹوں میں زرعی فیڈرز کو بمشکل 3 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کیسکو حکام نے 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے اور زمینداروں کو کھاد اور بجلی پر سبسڈی دی جائے۔ انہوں نے تنبیہ دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں کو بند کردیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی