i پاکستان

بلوچستان میں کروڑوں ڈالر کے معدنی ذخائر کی تلاش میں اہم پیشرفتتازترین

April 10, 2025

بلوچستان حکومت اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ بی ایل ذی منصوبے کو توسیع دینے پر متفق ہوگئی۔تفصیل کے مطابق بلوچستان حکومت اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ بی ایل ذی منصوبے کو توسیع دینے پر متفق ہوگئے۔ بلوچستان حکومت اور پی پی ایل میں ترمیمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ساڑھے تین سال بعد ترمیمی معاہدے کے ذریعے 2مزید دھاتوں کی تلاش شامل کیا گیا، پی پی ایل خضدار سے بیرٹ دھات کے ساتھ زنک اور سیسہ بھی نکالے گی۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق منصوبے کی موجودہ ویلیو 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے، منصوبے سے سالانہ 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدنی کا تخمینہ ہے۔پی پی ایل حکام کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ معدنیات کی کان کی لائف 32 سال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی