وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی چوری کی وجہ سے 641 ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے بجلی چوری میں محکمے کے افسران اور عملہ ملوث ہے بلوچستان میں 12 ہزار غیر قانونی ٹرانسفارمرز ہیں۔جمعہ کو سینٹ میں دنیش کمار اور کامران مرتضی کے توجہ دلا نوٹس کے جواب میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے بلوچستان میں 27 ہزار ٹیوب ویل ہیں جو 404 فیڈرز پر کام کر رہے ہیں اور یہ 96 فیصد خسارے پر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے محکمے کے لوگ چوری میں ملوث ہیں جو خود صارفین کو چوری کا طریقہ واردات سکھاتے ہیں صرف ایک ماہ میں اسی ارب روپے کا خسارہ ہے۔عوام بل دیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خسارہ سو ارب روپے ہے۔ہم کاشتکاروں کو شمسی پینل کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کو تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی