i پاکستان

بلوچستان میں عید الفطرکے موقع پر پولیس کی چھٹیوں پر پابندیتازترین

March 28, 2025

بلوچستان پولیس میں عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام فیلڈ آفیسرز کو عید کے دوران متعلقہ اسٹیشنز پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں پر پابندی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی