i پاکستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندیتازترین

March 29, 2025

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ضلع ژوب، کچھی، اور ضلع موسی خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع ژوب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 مارچ سے تاحکم ثانی ضلع ژوب میں کوئٹہ سے ڈی آئی خان کی طرف آنے جانے والی مسافر بسیں اور کوچز شام 6 سے صبح بجے تک سفر نہیں کر سکیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مارچ سے تاحکم ثانی ضلع کچھی بولان کی حدود میں پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک داخلہ ممنوع ہوگا۔ڈی سی کچھی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان اوقات میں سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹرانپسورٹ کو ناڑی بینک، جبکہ کوئٹہ سے سبی جانے والی ٹریفک کو کولپور کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع موسی خیل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مارچ سے تاحکم ثانی ضلع موسی خیل کی حدود میں این 70 پر ہرقسم کی پبلک پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بڑی گاڑیوں کی شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک داخلہ ممنوع ہوگا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان اوقات میں لورالائی سے ڈیرہ غازی خان( پنجاب) جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو گنگری کے مقام پر روک دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی