i پاکستان

بلوچستان ہائیکورٹ، 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف پر آئی جی عدالت طلبتازترین

July 23, 2024

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کے 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی نے پولیس کے برطرف کردہ ملازمین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا مقف تھا کہ ہمیں ایک سال تک نوکری پربحال رکھنے کے بعد بیک جنبش قلم برطرف کیا گیا اور ملازمین کو اظہار وجوہ کا کوئی نوٹس اورصفائی کاموقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کے موقف پر عدالت نے آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی