i پاکستان

بلدیاتی الیکشن ستمبر میں کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانیتازترین

July 10, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دلایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ستمبر میں کرائے جائیں گے جس کا جلد نوٹفیکیشن جلد کردیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی الیکشن کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 29ستمبر تک کرا دیئے جائیں گے الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹریبنلز کی تشکیل اور معطلی کے حوالے سے کمیشن کا اختیار سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ سے جاکر مشاورت کرے جس میں کچھ ریگولر اور ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل ٹریبنلز تشکیل دیئے جائیں عدالت کی استفسار پر الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے انہوں نے یہ بھی عدالت کو بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کمیشن نہیں دیکھ رہا بلکہ یہ معاملہ بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے جسکا جلد ہی فیصلہ متوقع ہے الیکشن کمیشن جلدی بلدیاتی الیکشن کے حوالے نوٹفیکیشن جاری کردے گا اور 29ستمبر کو اسلام آباد میں الیکشن منعقد کرایا جائیگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی