i پاکستان

بلدیاتی الیکشن میں اکثریتی فتح عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے، سینیٹرشیری رحمانتازترین

January 16, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندا کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ کراچی، جامشورو، حیدر آباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا، پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے، سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔ پی پی سینیٹرکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی