سابق وفاقی مشیرداخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ۔ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا اور تاجروں و صنعتکاروں کا کاروبار کرنے کا حق چھینا لیاہے جب معیشت ہی نہیں چلے گی تو حکومت ٹیکس کیسے جمع کرے گی۔کاروبار و انڈسٹریز بند اور بے روزگاری میں اضافہ' مہنگائی ناقابل برداشت اور ٹیکس اہداف بری طرح ناکام ہو جائیں گے حالیہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تباہی کے سوا کچھ نہیں بجلی کے بنیادی ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کو زندہ رہنے کے لئے مہنگائی میں کمی کرنے کے لئے بہتر معاشی پالیسی مرتب کرے اور بجلی گیس پٹرولیم کی قیمتوں میں فورا کمی کرکے عوام کو جینے کا حق فراہم کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی