i پاکستان

بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل، وزارت توانائی کے حکام ذمہ دار قرارتازترین

July 10, 2024

تحقیقاتی اداروں نے بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی۔ لیسکو ذرائع کا بتانا ہے کہ پروریٹا سسٹم کے تحت بلوں میں 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور اس میں وزارت توانائی کے حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کی مطابق وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی