i پاکستان

بجٹ میں بچوں کے دودھ پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیاتازترین

June 13, 2024

18فنانس بل 2024 کے اہم نکات سامنے آگئے۔ بچوں کے دودھ پر بھی فیصد جی ایس ٹی لگا دیا گیا۔ اسٹیشنری اور اخبار کی فروخت پر 10 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا گیا ہے۔ نائن فائلرز کے بینک ڈیپازٹس پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ پچاس ہزار روپے سے زیادہ بینک ٹرازیکشن پر اعشاریہ چھ فیصد ٹیکس ہوگا۔ اسپتالوں کو بجلی اور گیس کی سپلائی پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی کی تجویز دی گئی ہے۔ ٹریکٹرز، پولٹری فیڈ، سن فلاور، کینولہ، کوکنگ آئل اور دودھ پر بھی اضافہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹرز پر بھی اٹھارہ فیصد جی ایس ٹی اور اساتذہ اور محققین کی آمدن پر بھی انکم ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ نان فائلرز کی موبائل کالز پر بھی 75 فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ نان فائلرز کی دکان سیل اور چھ ماہ قید کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔ پچاس کروڑ سے زیادہ کی ٹیکس چوری پر 5 سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ ایک ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری یا فراڈ پر 10 سال قید ہوگی۔ ٹیکس ریونیو میں کسی قسم کے شارٹ فال کی صورت میں منی بجٹ بھی لایا جا سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی