i پاکستان

بیرون ملک موجود 9 مئی کے واقعات کا ایک اور اہم کارندہ بے نقابتازترین

July 30, 2024

بیرون ملک موجود 9 مئی کے واقعات کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہوگیا۔ پاک فوج، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کرنے والے ایک شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبرپختونخوا میں بد امنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملک دشمن عناصر کے ایما پر اکبر حسین ریاست مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہا اور وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی